کینیا: سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک‘ درجنوں زخمی
نیروبی (صباح نیوز)کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 14 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹائون کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے سکول اپنے گھروں کو جا رہے تھے ،سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14بچے ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،واقعہ کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین سکول اور ہسپتا ل پہنچ گئے ۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔