• news

یوم یکجہتی کشمیر‘ ایوان کارکنان میں خصوصی نشست آج ہو گی

لاہور (نیوز رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج بدھ 5 فروری کو ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی نشست منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کے مہمان خاص گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے جبکہ سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد صدارت کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن