• news

نیول چیف کا دورہ برونائی دارالسلام، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاتیں

اسلام آباد(این این آئی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برونائی دارالسلام کی اعلی عسکری قیادت بشمول رائل آرمڈ فورسز کمانڈر اور لینڈ فورس کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برونائی دارالسلام کا سرکاری دورہ کیا ،برونائی دارالسلام کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر میزبان بحری کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ کا شاندار استقبال کیا اور امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے برونائی دارالسلام کی اعلی عسکری قیادت بشمول رائل آرمڈ فورسز کمانڈر اور لینڈ فورس کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے برونائی دارالسلام کی مختلف بحری تنصیبات بشمول بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں برونائی دارالسلام کے بحری بیڑے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایاکہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن