داعش نے بغیر ثبوت لندن چاقوحملے کی ذمے داری قبول کرلی
لندن(این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے لندن کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔داعش کی خبررساں ایجنسی پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ لندن کے جنوبی علاقے اسٹریتھم میں گذشتہ روز حملہ کرنے والا (داعش کا) جنگجو ہے۔اس نے یہ حملہ اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی اپیل پر کیا تھا۔برطانوی پولیس نے اتوار کی دوپہر اسٹریتھم میں چاقو گھونپنے کے واقعے کے فوری بعد اس مشتبہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔