مقبوضہ کشمیر بڑی جیل‘ بھارت تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا: زرداری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوم یکجہتی کشمیر پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت طاقت کے استعمال مقبوضہ کشمیر پر تسلط برقرار ۴۱نہیں رکھ سکتا۔ آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم آواز ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کو سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا۔ مقبوضہ کشمیر اس وقت سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور صحت کے مسائل درپیش ہیں۔ آج پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کرتا۔ وزیراعظم لندن ارکان پارلیمنٹ بااثر ممالک میں احتجاج کر رہے ہوتے۔ مسئلہ کشمیر کا حل صرف کشمیریوں کی رائے شماری ہے۔ آزادی ان کا بنیادی حق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا اہم نقطہ ہے۔