• news

چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں‘ بے نامی ٹرانزیکشنز قواعد قانون کے مطابق جاری کئے: ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی ہونے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید محمد شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر طبی وجوہات کی بناء پر چٹھی پر ہیں۔ سید شبر زیدی کی چھٹی کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر کی پوسٹ خالی نہیں ہوئی بلکہ اس پوسٹ پر نوشین امجد جاوید، ان لینڈ ریوینیو افسر گریڈ 22کوبطور چیئرپرسن ایف بی آر دیکھ بھال کا کام کر رہی ہیں۔ دریں اثناء فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے بے نامی ٹرانزیکشنز امتناع قواعد کے حوالے سے کہا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشنز امتناع قواعد 2019، بے نامی ٹرانزیکشنز امتناع ایکٹ 2017 کے تحت ایس آر او نمبر 326 (I) 2019 بتاریخ گیارہ مارچ دو ہزار انیس کو ڈاکٹر حامد عتیق سرور ایڈیشنل سیکریٹری (ان لینڈ ریوینیو سروس گریڈ 21) نے جاری کئے۔ ڈاکٹر حامد عتیق سرور ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن نمبر 2236-IR-I/2018بتاریخ چار دسمبر دو ہزار اٹھارہ سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ممبر آئی آر پالیسی کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن