• news

مودی برصغیر کے امن کیلئے موذی مرض‘ مظالم رکوانے کیلئے دباؤ بڑھایا جائے: نیئر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی پر پوری قوم یکسو اور قیادت یک زبان ہے۔ حریت پسند کشمیریوں کی آزادی تک نہ رکنے والی جدوجہد تیسری نسل تک آن پہنچی ہے۔ نریندر مودی برصغیر کے امن کیلئے موذی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بھارتی ریاستی مظالم پر بھارت کے اندر سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ بھارتی امتیازی شہریت قانون کے خلاف کیرالہ میں ستر لاکھ شہریوں نے 620کلو میٹر احتجاجی انسانی زنجیر بنائی ہے۔ طویل ترین انسانی زنجیر نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کا ضمیر جھنجھوڑا ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پارلیمینٹ کے فرینڈشپ گروپس کے ذریعے بھارتی مظالم رکوانے کیلئے عالمی دباؤ بڑھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن