• news

امریکہ، مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک ، دیگر معجزانہ طور پر محفوظ

واشنگٹن( آن لائن )امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم معجزانہ طور پر دیگر افراد محفوظ رہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی کانٹی فریمنٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے حساس علاقے ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن پراپرٹی کی حدود میں زمین بوس ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن