• news

کرونا : ڈریپ نے حفاظتی سامان بیرون ملک بھجوانے پر پابندی لگا دی

لاہور (آئی این پی) کرونا وائرس کا پاکستان میں ممکنہ پھیلائو کا خدشہ ‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حفاظتی سامان بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔ کرونا وائرس کا پاکستان میں ممکنہ پھیلائو کا خدشہ ہونے کی وجہ سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حفاظتی سامان کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ماسک، حفاظتی عینک، تلف پذیر دستانے بیرون ممالک بھیجنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ا ور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈسپوزایبل گان، جوتوں کے کور، ٹوپیاں، سینی ٹائزرکی برآمد پر پابندی اور اس کے علاوہ سانس لینے کے آلات تیارکرنیوالی کمپنیوں پرسامان بیرون ممالک بھیجنے پر پابندی عائد ہے۔ ڈریپ نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے مراسلے کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو پر حفاظتی اشیا کی قلت پیدا ہوسکتی ہے، بیرون ممالک حفاظتی اشیاء کو بھیجنے والی کمپنیوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن