• news

نئی دہلی: امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے ایک 25 سالہ شخص کو امریکی سفارت خانے کے احاطے میں ایک پانچ سال کی بچی سے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بچی کے والدین کی جانب سے پولیس میں شکایت کے بعد ایکشن کیا گیا۔ بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ اس بچی کے اہلِخانہ سفارت خانے کے احاطے میں رہائش پذیر ہیں جہاں اس کے والد بطور ہاؤس کیپِنگ سٹاف کام کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جو ایک ڈرائیور ہے سفارت خانے کے لیے کام نہیں کرتا تاہم اس کے والدین سفارت خانے کے ملازم تھے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ سٹاف کوارٹر میں رہتا ہے۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم اور بچی کے اہلِخانہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ملزم بچی کو پہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اس وقت ملزم کے والدین کام پر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف2018 میں بنائے جانے والے 'چائلڈ پروٹکشن لا' یعنی بچوں کے تحفظ کے قانون کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے بچوں کے ریپ کے اہم واقعات کے پر ہنگاموں کے بعد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کے لیے سزائے موت شروع کی ہے۔ انڈیا کے جرائم سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ریپ کا شکار ہونے والوں میں ہر چوتھا بچہ ہوتا ہے اور ریپ کے معاملے میں 84 فیصد ملزمان جان پہچان وا لے لوگ ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن