• news

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کیخلاف 2 کیسز کے فیصلے محفوظ کر لئے، کل سنائے جائیں گے

لاہور(نیٹ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو کیسز کے فیصلے محفوظ کر لیے۔ اے ٹی سی کے جج ارشد حسین بَھٹہ دونوں کیسز کے محفوظ فیصلے کل سنائیں گے۔ حافظ سعید کے خلاف یہ کیسز پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) کے لاہور اور گوجرانوالہ چیپٹرز نے درج کرائے تھے۔ دونوں کیسز کے ٹرائل کے دوران عدالت میں 23 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ یاد رہے کہ1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں جولائی 2019 میں جماعت الدعوۃ کے صف اول کے 13 رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن