• news

ایفی ڈرین کیس: یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ جاری کیے، شریک ملزم ملک زنیر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ڈیوٹی جج واجد علی نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ای پیپر-دی نیشن