• news

ایران نے پاکستان، ترکی، روس ، چین پر مشتمل 5 رکنی بلاک بنانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ایرانی سفیر نے پانچ ممالک کا بلاک بنانے کی تجویز دیدی انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے پانچ ملکوں کا بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان ترکی روس چین اور ایران پر مشتمل بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ مجوزہ پانچ رکنی بلاک سے خطے کے مسائل کے حل میں مدد اور تعاون بڑھے گا۔ گودار، چاہ بہار ایل نیٹ ورک سے خطے میں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن