• news

کاغذات نامزدگی اور گوشواروں میں تضاد بلاول بھٹو کو 2 مارچ تک جواب کی مہلت

اسلام آباد (نیٹ نیوز) کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمشن نے بلاول بھٹو کو دو مارچ تک جواب کی مزید مہلت دیدی ہے۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ پارٹی چیئرمین بیرون ملک ہیں، دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی ٹائم دے چکے ہیں جس کے بعد الیکشن کمشن نے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن