• news

ٹیسٹ میچ کے دوران ریڈیو پاکستان پر اردو کمنٹری کو محدود کرنا تشویشناک ہے:محمد ادریس

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سینئر کرکٹ کمنٹیٹر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ریڈیو پاکستان پر اردو کمنٹری کو محدود کرنا تشویشناک ہے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ملک میں اس زبان کو سمجھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ چند فیصد کی زبان کو ترجیح دینا سمجھ سے باہر ہے۔ ہم اردو کمنٹری کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں ریڈیو پاکستان حکام نجانے کس دنیا میں رہتے ہیں کہ وہ جانتے ہی نہیں کہ کس زبان کو سمجھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ وزارت اطلاعات کو اس اہم مسئلے کا نوٹس لینا چاہیے۔ اسی ماہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے بھی شروع ہو رہے ہیں یہی صورتحال اس دوران بھی رہی تو اردو سننے والے کہاں جائیں گے ہونا تو یہ چاہیے کہ ٹیلی ویژن پر بھی اردو کمنٹری کا سلسلہ شروع کیا جائے لیکن اس اہم مسئلے کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن