چیف منسٹر پولو کپ: راوی پائپ ٹیم پی بی جی رسالہ کو ہر اکر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چیف منسٹر پولو کپ کے چوتھے روز اہم میچ میں راوی پائپ نے پی بی جی رسالہ کی ٹیم کو 12.5-9 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ راوی پائپ کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے دو جبکہ عمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا جبکہ پی بی جی رسالہ کی طرف سے نکلوس نے دو، کیپٹن ہمیر غازی، کرنل رب نوازٹوانہ اور راجہ سمیع اللہ نے ایک ایک گول سکور کیا گیا۔ اتوار کو مین فائنل راوی پائپ اور بی این پولو ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل پی بی جی رسالہ اور اے ایس سی پولو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔