ٹرمپ انتقام پر اتر آئے، مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر 2 اہلکاروں کو برطرف کر دیا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دوران گواہی دینے والے دو سینئر اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی اس کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں یورپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سانڈلانڈ اور یوکرائنی امور کے فوجی ماہر ایلکزینڈر ونڈمین شامل ہیں۔ ان دونوں اہلکاروں نے ’یوکرائن افیئر‘ میں صدر ٹرمپ کے خلاف بیان دیے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹ میں مواخذے کے مقدمے سے بری ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر دونوں اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ کیا۔