پاکستان‘ چین کا ڈالر پر انحصار کم تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے ڈالر پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے مقامی کرنسی میں تجارت شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سٹیٹ بنک نے پیپلز بنک آف چائنہ کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے دونوں ممالک کے مرکزی بنکوں کے درمیان معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم او یو کے تحت چینی کرنسی آر ایم بی کی پاکستان میں کلیئرنگ ہو گی۔ دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارت کی سہولت ہو گی۔ مقامی کرنسی میں تجارت سے پاکستان کے زرمبادلہ پر دباؤ کم ہو گا۔