بورڈ نے مصبا ح الحق ‘وقار یونس کو پی ایس ایل میں کوچنگ سے روک دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان وقار یونس کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے باولنگ کوچ وقار یونس سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چونکہ وقار یونس اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، اس لیے اس مرتبہ وہ پی ایس ایل میں کوچنگ کے فرائض انجام نہیں دے پائیں گے جبکہ ممکنہ طور پر مصباح الحق بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ نہیں سنبھال پائیں گے۔مصباح الحق اس وقت پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور اسی باعث ممکنہ طور پر انہیں پی ایس ایل فرنچائز سے وابستہ ہونے سے روک دیا جائے گا۔