کٹھ پتلی حکومت نے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے معیشت تباہ کر دی، بلاول
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے اپنے سلیکٹرز کی ناک کے نیچے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ملک کی 104 سرکاری یونیورسٹیاں اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گذر رہی ہیں، حکومت پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیز کو اپنے معاملات چلانے کیلئے قرض لینے پر مجبور کر رہی ہے،کٹھ پتلی حکومت مطلوبہ 158 ارب روپے کی بجٹ میں سے اس کا آدھا حصہ بھی مختص کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیز کو اپنے معاملات چلانے کے لئے قرض لینے پر مجبور کر رہی ہے، ملک کی 104 سرکاری یونیورسٹیاں اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران سے گذر رہی ہیں،کٹھ پتلی حکومت مطلوبہ 158 ارب روپے کی بجٹ میں سے اس کا آدھا حصہ بھی مختص کرنے کے لئے تیار نہیں، پشاور یونیورسٹی سمیت ملک کی اہم یونیورسٹیاں اپنے عملے کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کے قابل بھی نہیں۔