• news

مودی نے جنت نظیر کشمیر کو جیل بنا دیا پریانکا گاندھی، اسیران کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر (نیٹ نیوز) کانگریس کی جنرل سیکرٹری اور راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی بانی جماعت کانگریس کی سیکرٹری جنرل پریانکا گاندھی نے کشمیری سیاست دانوں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی غیرقانونی نظربندی کی مدت میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر مسلح، جمہوریت پر یقین رکھنے والے سیاست دانوں کی غیرقانونی نظر بندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ پریانکا گاندھی نے مزید لکھا کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے رہنمائوں کو گرفتار کرکے وزیراعظم مودی نے خوبصورت اور جنت نظیر وادی کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیری رہنمائوں کی زباں بندی کیلئے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ وادی میں آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے اور بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن