• news

سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تعیناتی، اختیار گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیدیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ایک اور اختیار سے محروم ہوگئے۔ صوبائی محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ سندھ کو مل گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر 10 روز گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا۔ گورنر کے جواب نہ دینے پر بل کو منظور سمجھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن