• news

مہنگائی کی وجہ ہمارے مشکل فیصلے ہیں: حماد اظہر

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ چیزوں کی قیمتیں بڑھانا حکومتی ناکامی نہیں، مہنگائی کا احساس ہے مگر اس وجہ سے گھبراہٹ نہیں، چند دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی، مہنگائی کی وجہ ہمارے مشکل فیصلے ہیں ۔ اگر ہم یہ فیصلے نہ کرتے تو معیشت سمیت حکومت کے بہت سے محکمے دیوالیہ ہو جاتے، یہ فیصلے خوش دلی سے نہیں مجبوری سے کر رہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہیں لیکن کچھ مڈل مین قیمتیں منصوعی طور پر بڑھا رہے ہیں۔ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں ،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا طوفان دم توڑ جائے گا، ہمارے اقدامات عوام کے سامنے آئیں گے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراقتصادی امور حماداظہر نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید موثرکارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن