100 سے زائد امریکی ارکان کانگرس نے تنازعہ فلسطین پر ٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد کر دیا
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں ایک سو سے زائد ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطی امن منصوبہ یکسر مسترد کردیا ہے ۔ڈیموکریٹک کے ارکان کانگرس کی جانب سے ایک کھلے خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ جسے انہوں نے صدی کا معاہدہ قراردیا ہے مغربی کنارے کے وسطی علاقے پر مستقل قبضے کی راہ ہموار کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس منصوبے کی حمایت نہیں کرتے اور اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے کے پورے یا کچھ حصوں کو ساتھ شامل کرنے کے ذریعے عالمی قانون کی خلاف ورزی کا لائسنس نہیں دینا چاہیے ۔