ووٹ اندراج،منتقلی اوردرستگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15فروری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ووٹ اندراج, منتقلی, اعتراض, حذف اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کے لیے صرف ٰ6 دن باقی رہ گئے، ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے قائم ڈسپلے مراکز اتوار کو بھی کھلے رہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ووٹرز ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں۔ڈسپلے سینٹرز پر فارم 15 برائے اندراج و منتقلی ووٹ, فارم 16 اعتراض / حذف ووٹ اور فارم 17 برائے کوائف درستگی جمع کروائے جاسکتے ہیں، ڈسپلے سنٹرز میں فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2020 ہے، ڈسپلے سنٹرز اتوار کے دن کھلے رہیں گے،رائے دہندگان آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔