• news

حکومت‘ اتحادیوں میں کوئی مسئلہ نہیں‘ ق لیگ کے تحفظات دور کر دینگے: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں کوئی مسئلہ نہیں، لوگ بے پر کی اڑا رہے ہیں۔ نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کریں گے۔ ایم کیو ایم اور بی این پی مینگل سمیت تمام اتحادیوں سے بامعنی مذاکرات ہو چکے ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ اپوزیشن کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ حکومت کو کچھ ہو گا۔ حکومت ڈیل پر یقین نہیں رکھتی۔ عدلیہ‘ نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔ عدالت کا ہر فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن