جوڈیشل کمشن میں آج جسٹس قاسم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے پر غور کیا جائیگا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کے روز منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سینئر ترین جج سپریم کورٹ مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ سمیت دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی جنہیں بعد ازاں صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔