• news

منی بجٹ یا 200 ارب کے نئے ٹیکس، حکومت، آئی ایم ایف پالیسی مذاکرات آج شروع ہونگے

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) حکو مت اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج( پیر) ہوں گے جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہداف حاصل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی، ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ لیا جائیگا۔ منی بجٹ لانے یا 200 ارب روپے کے ٹیکسز کے اقدامات بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پاور سیکٹر کیلئے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ مذاکرات میں ایف بی آر کیلئے نظرثانی ٹیکس ہدف کا تعین کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ پر بات چیت ہو گی، وزارت نجکاری نقصان زدہ اداروں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گی۔آئی ایم ایف وفد نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کرے گا، ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ اور شرح سود کے اعدادوشمار آئی ایم ایف کو فراہم کئے ہیں ،

ای پیپر-دی نیشن