• news

چیف جسٹس مامون رشید شیخ سول لائن راولپنڈی میںوکلاء ہسپتال کے زیر التوا تعمیراتی کام کا افتتاح آج کرینگے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس چیف جسٹس مامون رشید شیخ سول لائن راولپنڈی میں اولڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہاوس میں قائم ہونے والے شہدائے وکلاء ہسپتال کے سالہا سال سے زیر التوا ء پڑے تعمیراتی کام کاپیر10 فروری کوافتتاح کریں گے راولپنڈی بار کی دعوت پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ ا?ج راولپنڈی کا دورہ کریں گے۔چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے اس ہسپتال کے قیام کے وقت بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔اب چیف جسٹس کی زمہ داریاں سنبھالتے ہی انہو ں نے سرد خانے میں پڑے اس منصوبے کو دوبارہ زندہ کردیا قبل ازیں بار کے سابق صدر ذوالفقا ر عباس نقوی نے اس منصوبے کا افتتاح سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف سے کرایا تھا لیکن طویل تعطل کے بعد تعمیراتی کام کو ازسر نو زندہ کیاجا رہا ہے۔جس کا باقاعدہ ا?غاز ا?ج ہوگا۔ہائی کورٹ بار کے صدر ملک غلام مصطفی کندوال،سینئر نائب صدر حسنین کاظمی،جنرل سیکرٹری محمد فیصل ملک اور دیگر وکلائ￿ نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے بھی ملاقات کرکے ان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔بار کے صدر ملک غلام مصطفی کندوال اور جنرل سیکرٹری محمد فیصل ملک کے مطابق ہائی کورٹ بار کے زیر اہتمام رات کو چیف جسٹس مامون رشید شیخ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جارہا ہے۔جس میں ججز اور ڈویڑن بھر سے وکلائ￿ شرکت کریں گے۔لائرز ہسپتال2010میں وکلائ￿ تحریک میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں شروع کیا گیا تھا.۔جس کی نئی عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ ا?غاز ا?ج سے ہوگا۔ہسپتال کیلئے جوڈیشل ا?فیسرز اینڈ لائرز ٹرسٹ کورجسٹرڈ کرایا گیا۔نئی عمارت کی تعمیر کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے46لاکھ جبکہ ہائی کورٹ نے پچاس لاکھ روپے فراہم کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن