کنڑ میں فضائی حملہ‘ 10افغان طالبان مارے گئے
کابل (نیوز ایجنسیاں) مشرقی صوبہ کنڑ میں رات کے وقت ایک فضائی حملے میں کم از کم 10 طالبان جنگجو مارے گئے‘یہ بات وزارت دفاع نے اتوارکے روز بتائی۔ وزارت نے ٹویٹر پر بتایا کہ فضائی حملہ صوبے کے ضلع چاکے میں کیا گیا۔ جس میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا طالبان کے10 ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جنگجوگروپ نے اس رپورٹ تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ افغانستان میں عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کے دوران افغان اہلکار نے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک‘ 6 افغان کمانڈوزکو شدید زخمی کر دیا تھا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع شہرزاد میں نیٹو اور افغان فوج کے عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کے دوران افغان فوجی اہلکار نے اچانک اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ اور افغان اہلکار عسکریت پسندوں کا ساتھی تھا یا غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں کو نشانہ بنایا تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی نہ ہی حملہ اورکا تعلق کسی شدت پسند جماعت سے ثابت ہو سکا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ اس پیش آیا تھا۔ جب افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہیں۔