• news

وِینزویلا کے صدر سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عالمی امور پر بات چیت

کراکس (اے پی پی) وِینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے روس کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو سرکاری صدارتی محل میرا فلوریس میں وِنیزویلا کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد سرگئی لاوروف نے پریس کو بریفنگ میں بتایا کہ مادورو کے ساتھ "انتہائی اہم اور فائدہ مند مذاکرات" ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’روس ونیزویلا حکومت کی حمایت کرتا ہے اور یہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن