دبئی میں 3 ٹن مختلف اقسام کی منشیات جلا دی گئیں
دبئی (اے پی پی) دبئی پولیس نے قبضے میں لی گئی مختلف اقسام کی3 ٹن منشیات نذر آتش کر دیں۔دبئی پولیس نے قبضے میں لی گئی 3 ٹن مختلف اقسام کی منشیات جن میں ہیروئن ، کوکین ، افیون ، چرس ، غیر قانونی پین کیلرز اور2929 کلو کے دیگر غیر قانونی مواد شامل تھاکودبئی کے اٹارنی جنرل چانسلر عصام عیسیٰ الحمیدن نے دبئی میونسپلٹی اسٹیٹ کے حکم پردبئی پراسیکیوشن، پولیس، عدالتوں اور بلدیہ کے افسران کی زیر نگرانی جبل علی کے مقام پر آگ لگا کر جلا دی ہیں۔ اٹارنی جنرل الحمیدن نے بتایا کہ معاشرے کو منشیات سے بچانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ اہم فرض ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کریں۔