• news

پا کستان کو سعودی معیشت میں اپنا حصہ بڑھانے کی ضرورت،خوردنی اشیا میںگنجائش موجود

جدہ (امیر محمد خان سے ) پا کستان کو سعودی معیشت میں اپنا حصہ بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ خوردنی اشیا میں بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ سعودی مارکیٹ21 بلین ڈالر سے زائد کی غذائی مصنوعات کی درآمد کرتی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں اس میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور اس سے پاکستانی برآمد کنندگان کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میں پاکستانی سامان کے درآمد کنندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات کا مقصد ان کے ساتھ بات چیت کرنا اور سعودی عرب میں پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا۔ سعودی درآمد کنندگان اور ان کے پاکستانی نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن