کشمیر کانفرنس اور کشمیر کا ذکر کرنا معصوم کشمیریوں کیلئے حوصلہ مند اقدامات:بیرسٹر محمد شبیر
کوونٹری (نمائندہ خصوصی ) کشمیر کانفرنس اور کشمیر کے نام پر ذکر کرنا معصوم کشمیریوں کے لیے حوصلہ مند اقدامات ہیں ہمیں جہاں کانفرنسسز کا انعقاد کرنا ہے وہاں کشمیر کیلئے لابنگ کرنا اور نوجوان نسل کو بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان برسٹر محمد شبیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبرو تشدد کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا۔ ٹرمپ کو بھی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کے دائرے کے اندر رہ کر ہی ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں اور انہیں اس مسئلے کے حل کے کسی بھی عمل سے کسی صورت باہر نہیں رکھا جا سکتا۔