ایگزٹ ری انٹری ویزے پر جانے والے غیر ملکیوں کا فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا،سعودی محکمہ امیگریشن
ریاض(آئی این پی ) سعودی محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے کہا ہے کہ ایگزٹ ری انٹری ویزے پر جانے والے غیر ملکیوں کا فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا۔ ایگزٹ ری انٹری ویزے پر اپنے وطن جانے والے غیر ملکی کارکنوں کا فائنل ایگزٹ نہیں لگ سکتا۔سعودی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائنل ایگزٹ اسی صورت میں لگایا جاسکے گا جب کارکن حجاز مقدس میں موجود ہو اور اس کا اقامہ بھی کار آمد ہو۔یہ ایک سعودی شہری نے پوچھا تھا کہ اس کا گھریلو ڈرائیور اپنے وطن ایگزٹ ری انٹری ویزے پر گیا ہوا ہے تو اس کا فائنل ایگزٹ لگا سکتا ہوں تاکہ وہ میرے غیر ملکی ڈرائیور پرخلاف ورزی ریکارڈ نہ ہو۔خیال رہے کہ مملکت کے قانون محنت کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے حقوق و واجبات کی ادائیگی کے بغیر انکا فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا۔