بصرہ آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں کمی
بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کی بصرہ آئل کوآپریشن نے کہا ہے کہ نھر بن عمر آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی جائیگی۔ یہ فیصلہ آلودگی اور نقصان دہ گیسوں کے اخراج کے تناظر میں لیا گیا ہے۔کمپنی کے ڈائریکٹر احسان عبدالجبار نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آئل فیلڈ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے متنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تحفظ ماحول کی خاطر اٹھایا جا رہا ہے۔