ایتھوپیا میں افریقی یونین کا اہم اجلاس، لیبیا کے بحران پر غور
ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ممالک کے رہنما آج ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں کئی اہم علاقائی موضوعات کے علاوہ لیبیا کے بحران پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ افریقی رہنماؤں کی کوشش ہے کہ اس براعظم میں جاری مسلح تنازعات کے حل کی فوری کوشش کی جائے، اسی لیے اس اجلاس کا مرکزی خیال ’بندوق کو خاموش کرنا‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس کے دوران افریقی اتحاد کی سربراہی مصر سے جنوبی افریقہ کو سونپی جائے گی۔