• news

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیاریوں کا آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی موسیٰ خان اور حسین طلعت کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حسین طلعت نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی ساری کرکٹ ہورہی ہے، بہت خوشی ہے۔ اپنی بائولنگ پر کام کر رہا ہوں۔ کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں۔ بیٹسمین سب اچھے ہیں۔ میں بابر اعظم سے بہت کچھ سیکھتا ہوں۔ میرے پسندیدہ کھلاڑی وقار یونس ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کہا کہ پی ایس فائیو کیلئے اچھی تیاری ہے۔ تمام ٹیموں کے ساتھ کھیل کر اچھا لگتا ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ ینگ پلئیرز کو آگے لاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن