• news

آئی ایم ایف سے مذاکرات، قومی اداروں کی تعداد کم کر کے 342 کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ مذاکرات میں معاشی اصلاحات کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی مہلت 30 جون تک بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ مذاکرات میں قومی اداروں کی تعداد میں کمی کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ قومی اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی۔ 30 ستمبر 2020ء تک قومی اداروں کی تعداد کم کی جائے گی۔ پاکستان سٹیل ملز پی آئی اے کا عالمی سزا یافتہ آڈیٹرز سے آؤٹ کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹیٹ بنک کو خود مختاری دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ سٹیٹ بنک کی خود مختاری سے متعلق ترمیمی قانون سازی آئندہ ماہ پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملکی معیشت پر آئی ایم ایف پروگرام کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے۔ کم آمدن والے طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کئے گئے بجلی کے چھوٹے صارفین کو سبسڈی دی گئی۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے تعلیم اور صحت کے فنڈز بڑھائے۔

ای پیپر-دی نیشن