• news

عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے احتجاجاً کھیل چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی (نیٹ نیوز) عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے احتجاجاً سنوکر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ مایوسی کے بادل نہیں چھٹے تو شاید مجھے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے‘ ہو سکتا ہے کہ سنوکر کھیلنا ہی چھوڑ دوں اور اگر معاملات حل نہ ہوئے تو ملک کے لئے کھیلنا چھوڑ دوں گا اور سنوکر کو صرف اپنی ذات تک محدود کر دوں گا۔ سنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ ابھی صرف احتجاج کر رہا ہوں لیکن آنے والے وقت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتا ہوں تاہم حتمی فیصلہ اپنے گھر والوں سے مشاورت کے بعد کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن