• news

حکومت نے صدر ہاؤس کے ذریعے قانون سازی کرنی ہے تو پارلیمنٹ بند کر دیں: بلاول

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی صورتحال اور مہنگائی پر مکمل طور پر بات کرنا چاہئے۔ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے۔ پارلیمان کا غلط استعمال کیا گیا، پی ایم ڈی سی کے بل پر اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دی جا رہی، حکومت نے صدر ہاؤس کے ذریعے قانون سازی کرنا ہے تو پارلیمان کو بند کردیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ صیحح طریقے سے استعمال ہونا چاہئے، حکومت زبردستی پی ایم ڈی سی کا بل پاس کروانا چاہتی ہے، بل پر تحفظات ہیں، پی ایم ڈی سی بل پر قومی اسمبلی میں سخت موقف اختیار کیا گیا۔ نیشل ایشو اور مہنگائی پر قومی اسمبلی میں بحث کرانا ہوگی۔ آئی جی سندھ کلیم امام کے معاملے پر وفاق جان بوجھ کر غلط طریقہ کار استعمال کر رہا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال آئی جی کے عہدے کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، امید ہے وزیراعظم عمران خان آئی جی سندھ کا معاملہ رواں ہفتے حل کرلیں گے۔ یہ بجٹ پی ٹی آئی ایم ایف کا تھا، حکومت نے اپنے بڑے ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کردیئے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے بارے میں سوچیں۔

ای پیپر-دی نیشن