• news

فلسطین ٹرمپ پلان پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ کی درخواست سے دستبردار

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین امریکی امن منصوبے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ کی درخواست سے دستبردار ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں قرارداد انڈونیشیا اور تیونس نے پیش کی ہے۔ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔ سفارتکار کا کہنا ہے کہ قرار داد کومطلوبہ حمایت نہ ملنے کا خدشہ ہے۔ امریکہ نے مشرقی وسطیٰ امن منصوبے میں متعدد ترامیم کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن