• news

مہنگائی کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں: جہانگیر ترین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی درآمد کو مفت کر دے تاکہ قیمتیں کنٹرول ہوں۔ امید ہے فروری میں ہی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ گزشتہ حکومت میں گردشی قرضہ 38 ارب رورپے ماہانہ بڑھ رہا تھا۔ ن لیگ کے دور حکومت میں گیس خسارہ 100 ارب روپے تھا۔ پاور سیکٹر 12 سے 13 ارب روپے کا گردشی قرضہ رہ گیا۔ ہماری حکومت نے 115 ارب روپے کی بجلی چوری پکڑی۔ حکومت کو پلانٹس کی کیپسٹی پے منٹ کی وجہ سے ٹیرف بڑھانا پڑا۔ آئندہ آٹھ سے نو ماہ میں گردشی قرضے کو صفر پر لے آئیں گے ای سی سی نے جولائی میں گندم برآمد پر فوری پابندی لگا دی تھی گزشتہ سال اپریل مئی جون میں 70 ہزار ٹن گندم برآمد ہوئی ہے۔ اپریل میں بارش سے گندم کی 1.5 ملین ٹن فصل خراب ہوئی ن لیگ نے تین سال میں گندم پر 67 ارب رورپے سبسڈی دی گندم کی قیمتوں سے متعلق مس مینجمنٹ کا اعتراف کرتا ہوں۔ پنجاب میں گندم کی قیمت بڑھنے کے خدشے پر بارڈر سیل کر دیا تھا۔ سپلائی رکنے سے صرف چھ روز تک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ آج پنجاب میں آٹا چالیس روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ میں چار لاکھ ٹن گندم موجود تھی چار لاکھ ٹن پاسکو نے دی پنجاب اور سندھ کو پاسکو سے ملنے والی گندم کی قیمتیں ایک ہی ہیں سندھ پنجاب کے لیول پر آٹے کی قیمیتں کیوں نہیں اور رہا ہے سندھ حکومت گندم کو فلور ملز تک نہیں پہنچا رہی سندھ میں گندم بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہو گئیں چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مجھے کوئی فائدہ نہیں کاشتکار کو براہ راست فائدہ رہا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا، تاثر غلط ہے۔ مہنگائی کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن