اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اوراس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت می0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔