• news

پی سی بی بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے اتوار کے روز انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپریل میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ مصنوعی روشنی میں کھیلنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے تیاری کررہا ہے تاہم ابھی ہمیں بنگلہ دیشی بورڈ کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آرہی ہے اور دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیل رہی ہیں اسی لیے ہم بھی اپنے کھلاڑیوں کو اس طرح کی کرکٹ کھیلنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں اور پنک بال میچز کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن