• news

پنجاب اولمپک کے عہدیدا ر کھیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں:طاہرعباس

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے سیکرٹری طاہر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار متوازی فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز بنا کر کھیلوں کو مقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہماری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کا ایشین اور ورلڈ باڈی کے ساتھ الحاق ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر عباس کا کہنا تھا کہ دو اور تین اپریل کو لاہور میں کک باکسنگ کی نیشنل چیمپیئن شپ کا انعقاد کرایا جائے گا جس میں فیڈریشن سے الحق رکھنے والے تمام یونٹس حصہ لینگے۔ اس موقع پر پنجاب کک باکسنگ ایسوس یایشن کے صدر جسٹس (ر) خواجہ فاروق سعید کا کہنا تھا کہ ایسی گیمز کی پرموشن ضروری ہے جس میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر میڈل حاصل کر سکتا ہے۔ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان بھی ہماری کھلاڑی حصہ لیکر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن