آل پنجاب فٹبال چیمپئن شپ جلو ایف سی نے 1-0سے جیت لی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)فائنل میں رئیل گلگت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر جلو ایف سی نے جلو فیوریس آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق جلو فٹ گراونڈ لاہور میں گزشتہ 3 ماہ سے جاری جلو فیوریس آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ سخت مقابلے کے بعد جلو ایف سی کی ایک گول سے فتح پر اختتام پزیر ہو گئی، فائینل میچ کا واحد گول کھیل کے دوسرے ہاف میں جلو ایف سی کے سلیم نے کیا۔