آئی سی سی کی انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان‘ کوئی پاکستانی شامل نہیں
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے انڈر19ورلڈ کپ کے اختتام پر ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں حیران کن طور پر سیمی فائنلسٹ پاکستانی ٹیم کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے ، بنگلہ دیش کے اکبر علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ، ٹیم میں بھارت کے تین ،بنگلہ کے تین ،ویسٹ انڈیز کے دو،افغانستان کے دو،سری لنکا اور کینیڈا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے ۔