• news

کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کی ملک ذوالفقار کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت سے معذرت

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ملک ذوالفقار کی سربراہی میں سیالکوٹ میں آج ہونے والی میٹنگ میں خواجہ ندیم احمد، اعجاز فاروقی، شاہ دوست دشتی، مراد اسماعیل، گل زادہ اور طارق سرور سمیت نمایاں کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ گورننگ بورڈ کے رکن شاہ دوست دشتی کا کہنا ہے کہ میرا اس میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ گورننگ بورڈ کے سابق رکن مراد اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ ملک ذوالفقار کے خلاف عدالت جائیں گے کیونکہ انکا نام مشاورت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک ذوالفقار نے کرکٹ بورڈ کے اقدامات کے خلاف ملک بھر سے سابق کرکٹرز اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کو میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن