اعصام الحق قریشی کو اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں شکست
پیرس (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں ہرا گئے۔ فائنل میں انکو کروشیا کے میٹ پاویک اور انکے سربین جوڑی دار نکولا کاسک نے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میچ میں کروشیا کے میٹ پاویک اور انکے سربین جوڑی دار نکولا کاسک نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو 6-4، 6-7(4-7) اور 10-4 سے شکست دی۔ دوسری جانب فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس نے اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی واسک پوس پیسل کو شکست دیکر کیریئر کا نواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔